سوات(مانند نیوز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجادخان اور سابق حکمران والی سوات کے پوتے میاں گل شہریار امیرزیب کے ہمراہ کمشنر آفس سیدو شریف سوات کے نئے تعمیر شدہ گیٹ کا افتتاح کیا، نئے گیٹ کو ریاست سوات کے سابق حکمران والی صاحب میاں گل عبد الحق جہانزیب کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے ‘باب جہانزیب’ کا نام دیا گیا ہے، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ عبدالکبیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان، سیکٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ محمد علی خان، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شاہ جمیل خان اور دیگر افسران و علاقہ عمائدین بھی موجود تھے، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس کے مین داخلی گیٹ کی تعمیر کی ضرورت روڈ ٹریفک مینجمنٹ اور کمشنر و ریجنل پولیس دفاتر تک گاڑیوں کی آمدورفت سہل کرنے کی خاطر پیش آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیٹ کمشنر و دیگر دفاتر تک انٹری آسان بناتے ہوئاے بہتر سیکیورٹی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ داخلی و خارجی راستوں پر بہتر انتظام کے لئے سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی منصوبہ میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کی تاریخ و عوام کی سابق ولی سوات کے ساتھ عقیدت کی وجہ سے منصوبے کو سابق والی میاں گل عبد الحق جہانزیب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پر کشش ڈایزئن سے یہ گیٹ سیدو شریف کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے