بٹ خیلہ(مانند نیوز)ممتاز قوم پرست رہنما شہید محمد ابرار خان یوسف زئی کی تیسری برسی منائی گئی برسی کے شرکاء نے شہید کے مزار پر چادرپوشی کی گئی شرکاء نے شہید کے مشن کو پورا کرنے کے عزم کااظہارتفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنما شہید محمد ابرار خان یوسف زئی کی تیسری برسی منائی آلہ ڈھنڈ ڈھیری میں منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے برسی اجتماع سے سیاسی شخصیت پیرعظمت شاہ،علی محمدخان،رحمان گل،تاج خان،منصور ابرار یوسف زئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابرار یوسف زئی نے ساری زندگی پشتون قوم کی سربلندی کیلئے کام کیااور انہوں نے پشتونوں کو ایک پیج پر متحد کرانے کی کوششیں کی جبکہ قبائلی عوام کے حقوق کا ترجمان تھا ان کی شہادت کے بعد پشتون قوم ایک نڈر،بہادر اور عظیم رہنما سے محروم ہوگئی تقریب سے ابرار یوسف زئی کے فرزند منصور ابرار یوسف زئی نے بھی خطاب کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو پورا کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرونگا اس لئے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تقریب کے آخر میں شرکاء نے شہید کے مزار پر چادر پوشی کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے