مردان(مانند نیوز) زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز نے پشاور اور مردان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب کابینہ صحافی برادری کی مشکلات اور مسائل کی طرف بھرپور توجہ دیگی اور صحافی برادری کی مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر ارشد عزیز ملک،نائب صدر رضوان شیخ،جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی ،جائنٹ سیکرٹری طیب عثمان، فنانس سیکرٹری عماد وحید،مردان پر یس کلب کے نومنتخب صدر بخت محمد یوسفزئی ،نائب صدر ہدایت الرحمان ہوتی ، جنرل سیکرٹری شہاب اکبر،جائنٹ سیکرٹری فقیر حسین ہوتی اور فنانس سیکرٹری خورشید وہاب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں کے اعتماد پر پورا تریگی اور آزاد ی صحافت کیلئے اپنا بھرپور ادا کریگی انہوں نے کہا کہ نو منتخب اراکین صحافی برادری کے حقوق و بہبود کیلئے موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنی توانانیاں بروئے کار لائیں گے