شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او ریاض خان کی قیادت میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ملزمان ساجد اور حسن علی ساکنان تخت بھائی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 206گرام آئس برآمد ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اسی طرح ایک اور کاروائی میں لوندخوڑ پولیس اور NETٹیم نے ایس ایچ او خائستہ خان کی قیادت میں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ملزم مختیار سکنہ جمال گڑھی کی تلاشی لیتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 863گرام چرس اور 55گرام آئس برآمد ہوکر گرفتار کر لیا جس کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔