درگئی (مانند نیوز) گرینڈاصلاحی امن کمیٹی تحصیل سمرانیزئی درگئی کے مشران کے علاقائی مسائل بارے ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدرحاجی اکرم خان دفترٹمبرمرچنٹس ایسوسی ایشن درگئی میں منعقدہوا۔اجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سے حاجی صبرصادق نے کی،جرگہ میں نئے شامل ہونیوالے ساتھی مشران کاخیرمقدم کیاگیااورعلاقائی امن واستحکام کیلئے انکے کاوشوں کوسراہاگیا۔اجلاس میں گرینڈ اصلاحی امن کمیٹی تحصیل سمرانیزئی کے صدرحاجی اکرم خان،سیکرٹری اطلاعات انجنئیرحاجی گل فرازخان،فنانس سیکرٹری محمداسرارخان،مولاناخورشیداحمدصدیقی،رحمت اللہ خان،حاجی یوسف خان، حاجی صبرصادق خان،حیاء خان،ریٹائرڈہیڈماسٹرولی الرحمن،حاجی سبحان شیرین خان،وحیدمرادخان،آمیرکمال خان،ملک فضل رب، حاجی زیارت گل، ملک محمدپرویزخان،یوسف خان،لطیف خان،ماسٹر محمدآمین، عالم زیب خان،حاجی وکیل شاہ،حاجی ثناف گل اوردیگرنے کثیرتعدامیں شرکت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش عوامی مسائل ومشکلات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔جرگہ مشران نے کہاکہ اس وقت تحصیل درگئی کے عوام کو شدیدبجلی وگیس لوڈشیڈنگ کاسامناہے جبکہ واپڈا حکام بارباریقین دہانیوں کے باوجودٹس سے مس نہیں ہورہے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ گڑھی عثمانی خیل میں خوف وہراس کی فضاقائم ہے اورآئے روزشہری مختلف واقعات کاشکارہورہے ہیں جس میں اب تک کئی بے گناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ملاکنڈانتظامیہ ٹھوس اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہے۔جرگہ مشران کاایک نمائندہ وفدڈپٹی کمشنر ملاکنڈاوردیگرحکام بالاکیساتھ جلداس معاملے پرملاقات کریگی اورمسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ سیاسی اثرورسوخ سے سرکای آٹاتقسیم کرکے مستحق اورغریب طبقے کونظراندازکررہی ہے جس سے غریب اورمتوسط طبقے کامسلسل استحصال ہورہاہے، ایک یا دوبوری آٹے کے حصول کیلئے کئی گھنٹوں مردوخواتین اورضعیف العمرشہریوں کوقطاروں میں کھڑاہوناپڑتاہے جوکہ کسی ذلالت سے کم نہیں فوری طورپرمحکمہ فوڈسیاسی مداخلت کوبندکرکے مستحق غریب شہریوں کیلئے سرکاری آٹے کی حصول اورمعیارکودرست بنائیں،سیاسی بنیادوں پرسرکاری آٹے کی بندربانٹ جاری ہے فوری طورآزالہ کیاجائے بصورت دیگرڈائریکٹرفوڈخیبرپختونخواکیساتھ ملاقات کرکے تمام شکایات درج کرینگے۔جرگہ مشران نے یونین کونسل گڑھی عثمانی خیل اوریونین کونسل ورتیرمیں جاری خاندانی دشمنیوں اورچپقلشوں پرسیرحاصل گفتگوکی اورکہاکہ بہت جلد اس میں ثالث کاکرداراداکرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیگی جوکہ راضی ناموں میں حائل روکاوٹوں کودورکرکے فریقین کیساتھ الگ الگ ملاقاتوں کاسلسلہ جاری کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ علاقہ تحصیل درگئی میں ذیادہ ترقومی اراضیات کے تقسیم پرتنازعات چل رہے ہیں جس کیلئے محکمہ پٹواراورملاکنڈانتظامیہ کواپنافعال کردارادا کرناہوگاجبکہ علاقائی مشران انکے ساتھ اپناہرقسم مددوتعاون جاری رکھیں گے۔ جرگہ مشران نے کہاکہ درگئی ہسپتال کوکیٹیگری بی کادرجہ دیاگیاہے جبکہ سہولیات نام کی شے تاحال کوئی نہیں دی گئی اسیلئے محکمہ صحت علاقہ عوام کے مسائل ومشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پردرگئی ہسپتال کوجدیدسہولیات اورقابل ڈاکٹروں وپیرامیڈکس سٹاف کی فراہمی ممکن بنائیں کیوں کہ درگئی ہسپتال پرعلاقہ عوام کابہت ذیادہ رش ہے جس کیلئے وہی پرانافنڈاورصحت عملہ کم پڑرہاہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ایمرجنسیزپیش آنے کے واقعات میں بھی روزبروزاضافہ دیکھنے کوملتاہے جہاں پراکثریتی مریضوں کوصوبے کے دوسرے بڑے ہسپتالوں کوریفرکرنے سے قیمتی انسانی جانیں ضایع ہورہی ہے۔مشران علاقہ نے کہاکہ علاقے میں روزبروزمنشیات کے استعمال میں اضافہ ہورہاہے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہی وبربادی کے دہانے پرپہنچ رہی جبکہ انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف مؤثرکاروائیاں کرنے میں ناکام ہے انہوں نے انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ منشیات فروشوں کیخلاف فوری اپریشنزکئے جائیں اورعلاقہ عوام اوراسکے آنے والے نسلوں کواس لعنت سے چھٹکارادیاجائے۔ انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ جہاں کہیں بھی معمولی جھگڑے اورتنازعات جنم لے رہے ہیں توجرگہ مشران اپنے ساتھیوں کی مددسے اس میں ثالث کاکردارادا کریں تاکہ بات معمولی جھگڑوں سے ذاتی دشمنیوں اورخونزیریوں تک نہ پہنچ سکے جبکہ جرگہ مشران کے بارہاکوششوں کے باوجودناکامی کی صورت میں انتظامیہ کوبروقت کاروائیاں کرنے اورمسائل کے پرامن حل کیلئے ریڈالرٹ جاری کرناہوگاکیوں کہ جرگہ ایک غیرسیاسی نمائندہ وفدہے وہ ہرفیصلہ وکاوش علاقائی امن واستحکام کیلئے اٹھائیگااورکسی بھی معاملے میں فریق بننے سے اجتناب کریگا۔اجلاس کے اخرمیں جرگہ مشران نے ملکی استحکام اورعلاقائی امن وآمان کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔