باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق رات گئے اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس، ڈیزاسٹر وہیکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ خار بازار میں ہتھ گاڑی چلاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے