چکدرہ (مانند نیوز) چکدرہ بائی پاس میں ڈکیتی کے نام پر قتل کا ڈراپ سین غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ نکلا گزشتہ رات بٹ خیلہ ملا کنڈ کے نوجوان کو قتل کر نے والے ملزمان اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر گرتار قتل غیرت کے نام پر کیا گیا اور لڑکی بھی اْسی رات قتل کردی گئی ہے ملزمان کا تعلق میدان لوئردیر سے ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے واقعہ کے متعلق چکدرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق خان، ڈی ایس پی فاروق جان، ڈی ایس پی امجد خان، ایس ایچ او محیب اللہ، عاصم خان سمیت تفتیشی ٹیم بھی موجود رہی، ڈی پی او نے کہا کہ 2جنوری رات 11بجے چکدرہ بائی پا س پر باغ کنڈی کے مقام پر بٹ خیلہ ضلع ملا کنڈ کے رہا ئشی نوجوانبی ایس کے طالب علم اظہار ولد محمد امین کی قتل کی اطلا ح تھانہ چکدرہ پولیس کو ملی ڈی پی او اکرام اللہ خان کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیکر سرکل ڈی ایس پی فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چکدرہ اکرام اللہ او ر سرکل ڈی ایس پی میدان امجد خان نے قتل کا سراغ لگاکر میدان کے رہا ئشی ملزمان حماد اللہ،، ضیا ء اللہ، عصمت اللہ،انعام اللہ،لیاقت علی، کو گرفتار کر کے ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والے تین عدد پشتول اور قتل میں استعمال ہونے والے موٹر کار بھی برامد کر کے میڈیا کے سامنے پیش کی ڈی پی او اکرام اللہ خان نے قتل کو غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان اظہار کو قتل کر نے کا واقعہ قرار دیا ہے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو بھی اْسی رات میدان میں قتل کیا گیاتھاجبکہ بعد میں خاموشی سے نامعلوم مقام پر راتوں رات دفن بھی کیاگیاتھا ملزمان کی نشاندہی پر قبر کو دیر پولیس کی نگرانی میں دوبارہ قبر کشائی کی گئی اور پوسٹ مارٹم تیار کی جارہی ہے نامزدملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت ا یف ائی ار درج کیاگیاہے ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیاجائیگا ڈی پی او اکرام اللہ خان نے کہا کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ڈی پی او نے صرف دو دن میں واقعہ کی تہہ تک پہنچنے اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیس دینے کا اعلان کیا۔