پبی (نمائندہ مانند )ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ریسکیو1122 ڈاکٹر میر عالم خان نے سال 2022 میں ریسکیو نوشہرہ کی کارگردگی کے حوالے سے پبی پریس کلب کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ریسکیو1122 سروس نوشہرہ کے عوام الناس کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں گرمی ہو سردی، دن ہو یا رات ریسکیو 1122 کے جوان اپنی بھر پور خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی آتی کاوشوں سے ریسکیو1122 کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے جبکہ اب مرحلہ وار تمام تحصیلوں تک اس کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان نے کہا کہ ریسکیو1122 سروسز عالمی معیار کے عین مطابق اور جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ ریسکیو جوان تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ اور تربیت سے لیس ہیں، ریسکیو1122 اہلکار اپنی زندگیاں خطرات میں ڈال کر دوسروں کے جان ومال کو محفوظ بنارہے ہیں۔