پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں کمرے کی چھت گرنے سے معصوم بچوں، بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی شہادت پرانتہائی دکھ اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے اورکہاہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔ یہاں سے جاری اپنے بیان میں گورنر حاجی غلام علی نے شہداء کیلئے 50،50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی جانب سے یہ امدادی رقم ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ تو نہیں کر سکتی تاہم متاثرہ خاندان کی مدد کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، انہوں کے کہا کہ وہ اس افسوس ناک واقعہ پر دلی رنجیدہ ہیں اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں، گورنرنے شہداء کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی ہے