پبی (نما ئندہ مانند ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالداقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد کا NHAحکام کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے اطراف قائم عارضی و مستقل تجاوزات اور غیرقانونی بل بورڈز کیخلاف میگا آپریشن کیا آپریشن میں ہا ئی وے پو لیس اور نو شہرہ پو لیسکسی بھی نا خو شگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے موقع پر موجود تھے میگا آپریشن کے دوران نوشہرہ تا اضاخیل مین پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ کے اطراف قائم غیرقانونی بل بورڈز, عارضی و مستقل تجاوزات اور تھڑے مسمار کئے تجاوزات کیخلاف آپریشن میں بھاری مشینری کے ذریعے غیرقانونی بل بورڈز, عارضی و مستقل تجاوزات اور تھڑے مسمار کراکر جی ٹی روڈ کی اطراف کو کلئیر کرلیا گیاغیر قانونی تجاوزات کیخلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں عنقریب بڑے پیمانے پر تجاوزات مافیا کیخلاف میگا کاروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔