کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کے زیرِ صدارت لاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی خولہ طارق تحصیلدار لاچی، تحصیل مئیر احسان، ضلعی ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں،عمائدین علاقہ اورعام لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔مئیر لاچی محمد احسان اور عمائدین علاقہ نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ جس میں عوام کی زیادہ ترشکایات بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ابنوشی، گیس پریشر کی کمی، سڑکوں کی تعمیر شامل تھی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے ان مسائل کے جوابات عوام کو پیش کئے۔ بعض مسائل کو موقع پر حل کر دیا گیا جبکہ باقی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے۔