پشاور(مانند نیوز)رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ اداروں کے حقوق کیلئے مردان میں دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کا قیام،عمیر خان اتوزئی صدر منتخب، گزشتہ روز رئیل اسٹیٹ اور مارکٹینگ سے وابستہ افراد کا پہلا باقاعدہ اجلاس جائیداد ڈاٹ کام مردان کے دفتر میں منعقد ہوا،اجلاس کی میزبانی کانسپٹ کارپوریشن کے سی ای او عارف خان اتوزئی نے کی، اجلاس میں دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کا قیام عمل لایا گیا اور باقاعدہ انتخابات کے ذریعے عمیر خان اتوزئی صدر، وسیم عباس سنئیر نائب صدر،پیر سیلمان نائب صدراول، ناصر خان امزائی نائب صدر دوئم،فدا محمد جنرل سیکرٹری،عابد علی یوسفزئی جائنٹ سیکرٹری،ملک عتیق اللہ فنانس سیکرٹری اور عبداللہ شاہ بغدادی پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے،نومنتخب صدر عمیر خان اتوزئی نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے ایک منفرد تنظیم ہو گی جس سے اداروں سے وابستہ افراد، انوسٹرز اور عوام کو تحفظ ملے گا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی،اجلاس میں شرکا نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔