بٹ خیلہ (مانند نیوز)مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے رب نواز ساغر چیئرمین اور طاہر خان عزی خیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اس سلسلے میں انتخابی اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے جمعہ رحمن افگار سرپرست اعلیٰ، رب نواز ساغر چیئرمین، حاجی گل وائس چیئرمین،طاہر خان عزی خیل جنرل سیکرٹری،احسان ساگر فنانس سیکرٹری اور محمد رسول رساجائنٹ سیکرٹری منتخب کئے گئے اجلاس میں نومنتخب کابینہ نے اس عزم کااظہار کیا کہ پریس کلب اور صحافیوں کے مشکلات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی جائے گی اور علاقائی مسائل اجاگرکرنے کے لیے پریس کلب کے پلیٹ فارم سے جاری جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔