پبی (نمائندہ  مانند ) قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس نو شہرہ میں فائرنگ پولیس کا فوری ایکشن۔03 ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ملزمان کا ڈاکٹر کیساتھ فلیٹ کا تنازعہ ہے ارشاد خان ایس ایچ او  نوشہرہ کلاں کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ارشاد خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور معلومات حاصل کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق چند ملزمان ہسپتال آئے اور ڈاکٹر اقتدار کے آفس میں جانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی گارڈ کو بْلانے پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی گارڈ کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے کوئی جانی و مال نقصان نہیں ہوا۔ارشاد خان نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کی۔01 گھنٹے کے اندر تینوں ملزمان (جلال ساکن چارسدہ،ذیشان ساکن تاروجبہ اور سید مہر علی شاہ ساکن ناصر کندے) کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے مطابق اْنکا اور ڈاکٹر اقتدار کے مابین فلیٹ کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے