پاراچنار (مانند نیوز)کرم پریس کلب پاراچنار میں صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی محمد علی طوری کے گھر پر دستی بم میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس سے اپنے خطاب میں پریس کلب کے صدر علی افضل افضال ، کرم یونین آف جرنلسٹس کے صدر عظمت علیزئی ، ہدایت پاسدار ، رشید خان نے کہا کہ صحافی کے گھر پر دستی بم حملہ بزدلانہ فعل ہے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقاتی عمل جلد مکمل کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اجلاس کے بعد صحافیوں نے ڈی پی او عبدالصمد خان سے بھی ملاقات کی اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او نے بتایا کہ تحقیقاتی عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور مختلف زاویوں سے کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہےدوسری جانب طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت حسین طوری ، علامہ تجمل حسین ، حاجی عابد حسین ، پی ٹی آئی رہنما سید جعفر ، پی پی پی کے رہنما حاجی جمیل حسین مختلف علاقوں کے چئیرمینز تحصیل پریزائڈنگ آفیسر جاوید حسین جان قبائلی عمائدین اور دیگر سماجی شخصیات نے پریس کلب آکر صحافیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صحافی محمد علی طوری کے گھر پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں صحافیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور حکومت سے ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا