دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک نے اپنے دفتر میں پانچ روزہ پولیو مھم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پولیو مہم 16 جنوری سے 20 جنوری 2023 تک جاری رھے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ”DPEC” ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سّید عامر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر خالد خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد، طبی عملہ کے زمہ داران اور مختلف محکموں کے نمائندگان وممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے آئندہ پولیو مھم احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ھر قسم ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔