مری (مانند نیوز ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی،بجلی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں مزید برفباری متوقع ہے۔برفباری کے دوران قدآور درخت سڑک پر آگرا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔ مری انتظامیہ اور مقامی افراد درخت کو کاٹ کر ہٹانے کی کوشش کر رہے،بجلی معطل ہو کر رہ گئی۔ مری سے ایبٹ آباد، گلیات کی طرف سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔دوسری جانب، ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دوران برفباری مری آنے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی۔ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں اور منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے