سوات (مانند نیوز ) سوات محکمہ تعلیم منیجمنٹ کیڈر کے آفیسر ز نے 12سال گزرنے کے باوجود اپ گریڈیشن نہ ہونے پر ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی دیدی، صوبے میں 500سے زائد منیجمنٹ کیڈرکے آفیسر ز کو دیوار سے لگا کر حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، حکومت فوری طور پر ہمیں اپ گریڈیشن دیکر ہماری محرومیوں کا ازالہ اور تشویش کو درو کرے، اس حوالے سے سوات کے منیجمنٹ کیڈر کے آفیسر ز کا ہنگامی اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ایس ڈی ای او چارباغ محمد اسحاق، اے ایس ڈی ای او کبل ناہید اختر، ایس ڈی ای او کبل محمد اعظم خان، اے ایس ڈی ای او چارباغ سید محمد، اے ایس ڈی ای او مٹہ عنایت الرحمن، اے ایس ڈی ای او کبل سعید احمد اور صائمہ افتخار نے شرکت کی، اجلاس میں 2011سے اب تک منیجمنٹ کیڈر کے آفسران کو گریڈ16سے گریڈ 17میں اپ گریڈ نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ تمام کیڈرز کے آفیسرز اور ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر کے آفیسرز کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان آفیسرز کو نہ صرف سرکاری امور میں مشکلات کا سامنا ہے بلیہ ان کی سروس بھی طری طرح متاثر ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا کیڈر گریڈ 16ہے جبکہ اکثر سکولوں اور دفاتر میں گریڈ 17کے لوگ ہوتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے ہر وقت ہمرے کیڈر کو نظر انداز کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او اور اے ایس ڈی ای او کی پوسٹوں پر تعینات ہونے کے باوجود نہ ہمیں غاری ملی اور نہ ہی مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ دفاتر میں ان ساتھ سٹاف بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے بھی ہمیں مسائل کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے ہماری اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو ہم نہ صرف ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے بلکہ صوبے کے500سے زائد منیجمنٹ کیڈر کے آفیسرز سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔