واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی لڑاکا طیارے کی جنوبی کیرولینا کے ساحل پر مشتبہ چین کے غبارے کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ امریکی فوج کے سینئر حکام کے مطابق ایف 22 – طیارے نے میزائل کے ذریعے چینی غبارے کو ٹارگٹ کیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے سے ایک ہی میزائل فائر کیا گیا، غبارے سے ٹکرانے کے بعد کسی قسم کی آواز پیدا نہیں ہوئی۔ پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 بسوں جتنے بڑے غبارے میں نگرانی کرنے کی صلاحیت تھی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشن سے قبل جنوبی کیرولینا کے 3 ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت کو روکا گیا تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی غبارہ مار گرانے پر فوج کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ مشتبہ چینی جاسوس غبارہ ایک ہفتے قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے