واشنگٹن/اوٹاوا(مانند نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواوں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔ امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا، اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست مین (Maine) میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد چلنے والی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔ مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں، مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب نیویارک میں درجہ حرارت منفی 16 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔  موسمیاتی ماہرین نے ایک دو میں صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے