راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااورتینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے سابق صد، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق صد جنرل (ر)پرویز مشرف اتوار کے روز دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااورتینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے مرحوم کے جنت میں درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔جبکہ مسلح افواج کی قیادت نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے