پبی (نمائندہ مانند) تھانہ پبی پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشی کرنے والا سرگرم 05 رْکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد10-01-2022 کو صاحبزادہ  ساکن میاں گجر پشاور نے  پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ تاروجبہ سے ایک ٹیکسی میں سوار ہوا۔واپڈا کالونی کے پاس اْترنے کے بعد جیب چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ساتھ میں بیٹھے ہوئے سواری نے میرے جیب سے 51 ہزار روپے نکالے ہیں۔انعام جان ڈی ایس پی پبی نے گلشید خان ایس ایچ او پبی کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سرگرم اس گروہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔گلشید  خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سادہ ملبوسات میں اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی۔انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان شہاب ساکن خیشگی، عامر، فیاض، تحسین اللہ ساکنان تاروجبہ اور کامران ساکن پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے