پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد مسجد میں داخل ہونے کے نئے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیپیٹل سٹی پولیس رحیم حسین نے احکامات جاری کردئیے۔ رحیم حسین کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز مسجد میں کوئی اہلکار اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹ یا ہیلمٹ کے ساتھ داخل نہیں ہو گا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی پی کا کہنا ہے کہ تمام نمازی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔ واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 102 افراد شہید ہوئے تھے۔