بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کی واحد قومی اسمبلی کی نشست این اے8پر ضمنی الیکشن19مارچ کو ہوگا ملاکنڈ کے4لاکھ 55ہزار879رجسٹرڈ مر دوخواتین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باقاعدہ شیڈول جاری کردیاڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملاکنڈ کی پریس ریلیز کے مطابق8فروری کو پبلک نو ٹس جاری ہو گا جبکہ امیدوار 10سے14فروری تک مقامی دفتر سے کاغذات نامزدگی وصول و جمع کرسکیں گے15فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی کاغذات کی جانچ پڑتال 18فروری تک ہو گی کاغذات نامزدگی پر اپلیں 22فروری تک جمع کرائی جائیں گی جن پر فیصلہ27فروری تک ہو گا28فروری کوترمیم شدہ لسٹ جاری ہو گی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی 2مارچ کو ا نتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ19مارچ بروز اتوارانتخابات ہو نگے یہ نشست پی ٹی آئی کے جنید اکبر کے مستعفی ہونے سے خالی ہو ئی ہے این اے 8 ملاکنڈ کے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملاکنڈ امجد علی کی تقرری بطور ریٹرننگ آفیسر کی گئی ہے جو ضمنی الیکشن کے تمام امور سرانجام دیں گے۔