پبی (نمائندہ مانند) پبی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ٹی ایم اے ہا ل پبی میں تقریب اور ریلی منعقد ہو ئی ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے پبی ریلی و تقریب میں نگران صو با ئی وزیر ملک خوشد ل خان بلدیاتی نمائندہ گانٹیا ایم او پبی اخلاق حسین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی تو صیف الرحمان تحصیل کو نسل پبی کے اپو زیشن لیڈ ر ملک ارشد خان آف چو کی درب اور مختلف مکا تب فکر کے لو گوں اور خوا تین نے شرکت کی۔ تقریب اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران صو با ئی وزیر ملک خوشد ل خان بلدیاتی نمائندہ گان ٹی ایم او پبی اخلاق حسین ٹی ایم اے پبی یو نین کے صدر اختر علی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی تو صیف الرحمان تحصیل کو نسل پبی کے اپو زیشن لیڈ ر ملک ارشد خان انور اسلام نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اس پر قبضہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے.کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے جہاں پر کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی جبکہ خواتین عصمت دری کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں پر بھارتی غاصب ناقابل برداشت مظالم ڈھا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کیا جائے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جائے۔پاکستانی عوام ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا اخلاقی اور ہر حوالے سے ساتھ دیتی رہیگی اور انشاء اللہ جلد سری نگر پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا