انقرہ/دمشق(مانند نیوز ڈیسک) ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے میں 195افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 95اور شام میں 100افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4بج کر17منٹ پر آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ شاکس ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.7ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریبا 11منٹ بعد محسوس کئے گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے اپنی نیک خواہشات کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلے کی شدت ہمارے ملک کے کئی حصوں میں محسوس کی گئی ہے۔ رجب طیب نے لکھا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں اور دیگر تمام اداروں نے تیزی سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق او ر سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔شام میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان،عراق، فلسطین،جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے