ٹل(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق مہمند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہنگو نواب خان بنگش نے گرداور عبید خان بنگش پٹواری عبدالجمال ناصر اور دیگر لیوی فورس کے ہمراہ ٹل بازار کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں کی چیکنگ کی,نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور ناقص صفائی پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کرکے آئندہ کے لئے متنبہ کیا اور ساتھ ساتھ عارضی تجاوزات کو ہٹاکر مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم رعائیت نہیں کی جائیگی