ایبٹ آباد (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان اس موقع پر موجود رہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔اس موقع پر شہریوں، طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی اور کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو نے شہریوں اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کے جذبے کو سراہا اور اس عظم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی اورمشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھٹرے ہیں۔کشمیریوں کے حق خودارادیت اور حقیقی آزادی، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے، کشمیر کے سپیشل سٹیٹس کے خاتمے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور ان دن ضرور آئیگا کہ تمام کشمیری بہن بھائی ایک آزاد فضامیں سانس لیں گے جہاں انہیں تمام قسم کی آزادی اور سہولیات میسر آئیں گی۔ اللہ تعالی کشمیر کے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا اور وہ وقت دور نہیں کہ تمام کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔