پشاور(مانند نیوز)معروف عالم دین مفتی محمد ندیم  المحمودی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس طرح عصری تعلیمی ادارے ہماری ضرورت ہیں اسی طرح مدارس بھی اسلامی معاشرے کی ضرورت ہیں۔معاشرے میں موجودہ دینی و مذہبی بیداری دینی مدارس کی مرہون منت ہے مدارس ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بغدادہ مردان میں جامعہ دارالسلام معصب بن عمیر  میں حفظ القرآن و ختم بخاری شریف اور دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی،مولانا گل امین،نائبر ہوڈ کونسل بغدادہ تھری کے چئیر مین مفتی عرفان الدین اور دیگر  علماء کرام نے بھی خطاب کی،مفتی محمد ندیم  المحمودی نے کہا کہ اس وقت  عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ اس کا مقابلہ صرف دینی قوتوں اور پوری امت مسلمہ کے اتحاد سے کیا جاسکتا ہے علماء کرام اور دین کے طلباء‘ دینی قوتیں ملت کی بقاء‘امت کی سلامتی مذہب کی حفاظت‘ پاکستان اور عالم اسلام کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں مغرب کے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے کیلئے اسلام کی اصل عادلانہ تصویر پیش کرنی چاہیے،انہوں نے طلبا وطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہاکہ دینی مدارس فروغ اسلام کیلئے قابل فخر کردار اداکر رہے ہیں ہمیں پورادین سمجھنے کیلئے قرآن وسنت اور احادیث مبارکہ پر مکمل عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے سنت نبویؐ پر عمل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے اعمال کی پیروی کرنا بھی ہمارے ایمان کاحصہ ہونا چاہیے صحابہ کرام نے ہی ہمیں آقا نبی اکرمؐ کی تعلیمات سے روشناس کرایا انہوں نے شرکاء تقریب پر زور دیاکہ وہ اپنی اولادوں کی دنیا وآخرت سنوارنے کیلئے انہیں قرآن کا حافظ بنائیں اور ان میں دین کی سمجھ کیلئے مکمل آگاہی پیداکریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے