وانا (مانند نیوز) وانا کونسلرز اتحاد کے صدر صاحب خان وزیر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں سہولیات کا فقدان برقرار ہے، سابق صوبائی حکومت اور این جی اوز کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے بھتیجے کی گاڑی کا آکسیڈنٹ ہوا تھا اور اس کے پاؤں ٹوٹ گیا تھا، اور ہمیں علاج کیلئے وہاں لے گئے، لیکن بدقسمتی سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں نہ الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ تھا، اور نہ ہی ہسپتال میں ایکسرے مشین موجود تھے، ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث ہم نے وہاں سے پرائیویٹ ہسپتال لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ افسوس کا مقام ہے کہ ضلع لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کا سب سے بڑا ہسپتال سے ایمرجنسی کے وقت میں علاقہ مکین فائدہ نہیں اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مریض ان کے خلاف کوئی شکایت کرتے، تو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ایم ایس فوراً تردیدی بیان جاری کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا صرف عالیشان عمارت تک محدود ہے اور گراؤنڈ پر تاحال کوئی سہولت موجود نہیں، اور علاقائی مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے