دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے کامبٹ بازار میں کھاد/یوریا ڈیلروں کی چیکنگ کی اور ریکارڈ رجسٹر کو چیک کیا گیا۔ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے تجاوز کرنے اور ریکارڈ اچھی طرح برقرار نہ رکھنے پر ایک دکان کو سیل کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام کھاد/یوریا ڈیلروں کو ھدایات جاری کی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے تجاوز کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔اس کے علاوہ کامبٹ بازار میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں، نرخنامہ،صفائی ستھرائی کی بھی چیکنگ کی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ کے ساتھ جرمانہ کیا اور آئیندہ کے لیے محتاط رہنے کی ھدایات جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے