اسلام آباد(مانند نیوز)مبینہ طور پر بیٹی ٹیریان جیڈوائیٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ9 فروری کومحمدساجد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخوست گزار کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاء پیش ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے