پشاور(مانند نیوز)چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مردان کی سوشل کیس آفیسر میڈم سارہ نے کہا ہے کہ ہمارے بچے با صلاحیت ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑیں گے بچوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا مقصد ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز، نیا سوچ ویلفیئر آرگنائزیشن کی نو منتخب صدر آرزو اور  سرپرست اعلی فہیمہ بیگم سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے میڈم سارہ سے سٹریٹ چلڈرن اور مستحق یتیم ولاچار بچوں کے حقوق اور سہولیات فراہمی کے حوالیسے گفتگو کی،سوشل کیس آفیسر میڈم سارہ نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے اغراض و مقاصد کے حوالیسے دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کو بریف کیا زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز نے ضلع مردان کے تمام سی بی اوز کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ میڈم سارہ نے کہا کہ ضلع مردان میں  بچوں کے ذریعہ گدا گری کو ختم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قابل قدر کام کر رہا ہے عوام سے اپیل ہے کہ بھیک مانگنے والے بچوں کو بھیک نہ دیں بلکہ ان کو چائلڈ پروٹیکشن  یونٹ میں لے کر آئیں اور ان کو سکول میں داخل کروانے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی شعور و آگاہی بہت ضروری ہے بچوں پر تشدد کے خاتمہ کے لئے عوام اور  سول سو سائٹی کا تعاون از حد ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے