پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے نجی تعلیمی ادارہ  پیلکس انسٹی ٹیوٹ مردان نے برٹش کونسل کا ”ایوارڈ آف ایکسی لینس“ 2022ء جیت لیا۔ اس ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات اسلام آباد میں برٹش کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں  ملک بھر کے بڑے تعلیمی اداروں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مردان اور ملاکنڈ ریجن میں بہترین کارکردگی پر پیلکس انسٹی ٹیوٹ مردان کے سی ای او فضل قاسم نے برٹش کونسل کی جانب سے ”ایوارڈ آف ایکسی لینس“ ایوارڈ حاصل کرلیا، اپنی ایک بیان میں فضل قاسم  نے کہا کہ پیلکس انسٹی ٹیوٹ مردانکے اساتذہ بچوں کو جہاں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے شب وروزکوشاں ہیں،ہم نے اپنے ادارے میں میرٹ کی بنیاد پر شفاف نظام کے تحت ماسٹر اور ایم فل ڈگری کے حامل اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے برٹش کونسل کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے فرو غ میں اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے