وانا (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں 7 فروری 2005 کو شہید ہونیوالے صحافی اللہ نور اور امیر نواب کی اٹھارویں برسی بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نادرخان، یوتھ آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر  سردار علی وزیر، تحصلدار وانا، تاجر برادری سے تاج محمد وزیر، پی پی پی سے عمران مخلص وزیر اور مختلف  سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کیں،تقریب میں اللہ نور شہید کے بیٹے عامر خان بطور خاص شریک ہوئے، تقریب کا اہتمام بطور خاص ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے جنرل سیکریٹری زرداد خان اور نائب صدر نورعلی خان کی زیر نگرانی تھا، تمام شرکاء نے شہداء کو گل ہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،کہ شہید کبھی مرتے نہیں، ںلکہ وہ حیات ہوتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ میں شہید ہونیوالے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،اگر ان کو مثبت طرز اور طریقے پر چلایا جائے، انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،قبائلی صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے،اور یہاں تک کہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں،جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا، صحافیوں کو چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے  تاکہ ان کا حل تلاش کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا،کہ صحافیوں کے ساتھ ہمارا تعاون ہمہ وقت جاری رہیگا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا  کے سیکرٹری جنرل زرداد خان اور نائب صدر نورعلی خان نے تمام آنیوالے مہمانوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کابینہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،کہ آپ لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے ہمیں حوصلہ دیا ہے۔واضح رہیں، کہ امیر نواب اور اللہ نور 7 فروری 2005 کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں ضلعی انتظامیہ اور طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کے مابین ہونیوالے معاہدے کے بعد واپس وانا جارہے تھے، کہ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے پاس دہشت گردوں نے ان کی وین پر فائرنگ کی،جس کے نتیجہ میں امیر نواب اور اللہ نور موقع ہی پر شہید ہوگئے تھے، جبکہ انور شاکر شدید زخمی ہو گئے تھے،ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمان نے کہا ہے،کہ اللہ نور اور امیر نواب کو ہم سے بچھڑے ہوئے اٹھارہ سال ہوگئے،لیکن ہم ان کو بھولے نہیں،وہ ہمارے لئے قیامت زندہ ہیں،اور ہر سال ان کی برسی بڑی شان وشوکت سے منائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے