اسلام آباد(مانند نیوز) وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں منگل کی صبح ترکی پہنچ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو(یو ایس اے آر) کے 33 رکنی دستے پر مشتمل سی 130 منگل کو ترکی کے شہر ا ڈانا پہنچ گیا ہے۔بیان کے مطابق ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے ساتھ مل کر ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جا رہا ہے، پاکستان یو ایس اے آر ٹیموں اور امدادی سامان کی تعیناتی کے ساتھ اپنی بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایک بار پھر اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے