پشاور(مانند نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس لائنز کی مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔صدر مملکت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔صدر مملکت کے ہمراہ نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان بھی تھے۔صدر مملکت نے زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، بعد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے منگل کو پشاور میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں چیف منسٹر ہاؤس میں نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے