تخت بھائی (مانند نیوز) پرنسپل خورشید احمد کی سرپرستی میں یوتھ پارلیمنٹ تحصیل تخت بھائی کا قیام۔اس سلسلے میں ایک اجلاس بمقام صفدر ھوٹل میں منعقد ھوا۔اصف اقبال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادہ کیا جبکہ قاری ارشد نے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا جسکے بعد شہزاد خان بانی چیئرمین نے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی تعارفی اجلاس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔ نوجوانوں نے یوتھ پارلیمنٹ تحصیل تخت بھائی کے اغراض و مقاصد میں دلچسپی لیتے ھوئے ایک نئے عزم کے ساتھ یوتھ پارلیمنٹ تحصیل تخت بھائی کے پلیٹ فارم سے بطور یوتھ لیڈر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور عزم کیا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ شرکاء میں نسٹو ہائپر مال کے اونر شکیل خان خٹک زونگ فرنچائز تخت بھائی کے اونر گل دراز ۔ ورکر بیداری موومنٹ کے چیئرمین پیر رضا افعان معاذ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر زید خان اور سوشل ایکٹویسٹ فرخ بشیر ۔ ویلچ کونسل چیرمین حنیف خان تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے سوشل ایکٹویسٹ ولی محمد ،اسماعیل شاہد راج ،صفی اللہ صفی ٹیچرز سجید گل خبیب گل اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور ممبر شپ فارم پر دستخط کئے اور مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔