پبی (مانند نیوز)پو لیس تھانہ پبی کی اہم کاروائی۔پبی اور گرد نواح میں سرگرم ڈکیت و راہزن بین الاضلاعی 06 رکنی گروہ گرفتار۔ملزمان موبائیل سینچنگ اور منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد۔متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا پبی اور گرد نواح میں راہزنی اور موبائیل سنیچنگ کے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے انعام جانڈی ایس پی پبی اور گلشید خان ایس ایچ او پبی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر برخلاف مال جرائم کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔گلشید خان نے علاقے میں مخبروں کے ذریعے مشکوک افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔مختلف CCTV فوٹیج کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔جس میں بار بار دیکھے جانے والے اشخاص کا ڈیٹا اکھٹا کرکے چھان بین کی گئی۔مشتبیہ افراد پر کڑی نظر رکھی گئی۔سفید پارچات میں بازاروں میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔مسلسل کاوشوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے 30-01-2023 کو چوکی درب میں انکی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا تاہم پولیس کو گرفتاری میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔آخر کار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گروہ کے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں محمد علی ساکن چوکی ممریز،شایان ساکن صوابی، شکراللہ ساکن باجوڑ،فیض الوہاب ساکن پشتونگڑھی، عبدالحمید ساکن بالو حال چوکی ممرہز اور فواد ساکن چوکی درب شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 9 کلوگرام چرس،710 گرام آئس اور 04 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پبی اور گردنواح کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان نے اپنے مزید 04 ساتھیوں کے نام بھی اْگل دئیے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں