پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل کے حدود میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن۔02مجرمان اشتہاری سمیت05 منشیات فروش گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمدکیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر، ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔انعام جان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں رامین خان ایس ایچ او اضاخیل نے نفری کے ہمراہ تھانہ اضاخیل کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔دوران سرچ آپریشن 02 مجرمان اشتہاری اور 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 10 افراد کو پابند ضمانت جبکہ 12 مشتبہ گان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 03 کلوگرام چرس،115 گرام آئس اور 02 عددپستول برآمد کرلئے گئے۔تمام ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے مقامی تھانہ جات منتقل کر دیا گیا۔معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر اور ملزمان اشتہاریوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا