پبی (مانند نیوز)جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں اس سال  1800 طلبہ کی دستاربندی ہوئی پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے (مولانا انوار الحق)دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے (مولانا حامد الحق حقانی)جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں تقریب ختم بخاری و دستاربندی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس مولانا انوار الحق مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ نے دیا، مولانا انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اس کے بائیس کروڑ غیور عوام کسی بھی صورت میں اس سرزمین پاک کوامریکہ اور مغرب کے ایما پر لبرل اور سیکولر مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، تقریب سے جمعیت علما اسلام (س)کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ  دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جو ان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اوروہ مدارس کا نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ہمارے ہاں کے دینی حمیت اور غیرت اسلامی سے عاری حکمران انہی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں، اور نام نہاد دہشت گردی کا سارا ملبہ دینی مدارس پر ڈال رہے ہیں، مدارس خانقاہوں سے وابستہ افراد، ائمہ کرام،خطبا اساتذہ وطلبہ سب دہشت گرد نظرآرہے ہیں،جبکہ اس امت کا اصل سرمایہ یہی افراد اور ادارے ہیں، ننگ دین،ننگ ملت حکمرانوں کا بس چلے تو چاندی کے پلیٹ میں اپنی غیرت مذہب اور آزادی کو بھی اسلام دشمنوں کے قدموں میں رکھ دیں۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں تعلیم کا بھرم صرف دینی مدارس سے قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے،عوام کو ہر طرح سے ستایا جارہا ہے، عوام کو بھی چاہیے کہ آئندہ انتخابات میں دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے ان لوگوں کو منتخب کریں جو پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکیں اور پاکستان کو مستحکم بنائیں،انہوں نے امارت اسلامی افغانستان کے ارباب اختیار حکومت سے کہاکہ وہ پاکستان او رہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کریں تاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوسکے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے بانی جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا عبد الحق اور شہید اسلام مولانا سمیع الحق کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دارالعلوم حقانیہ انکے لئے صدقہ جاریہ ہے، مولانا حامد الحق حقانی نے پشاور میں شہید ہونے والے پولیس شہداء ،کوہاٹ میں معصوم بچوں کے حادثہ اور ترکیہ،و شام سمیت دیگر علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے اجتماعی دعا کی اس کے علاوہ تقریب دستار بندی میں جامعہ کے مدرسین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے