شانگلہ(مانند نیوز) مینجمنٹ کیڈرآفیسرز ایسوسی ایشن کے اگلے تین سالہ مدت کیلئے تنظیم نو مکمل۔ اورنگزیب صدر اور بی بی عائیشہ جنرل سیکریٹری منتخب۔ مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا تنظیمی اجلاس دفتر سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر الپوری میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردانہ شانگلہ و ضلعی پیٹرن انچیف مظفر علی خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور خوص کے بعد متفقہ طور پر اگلے مدت کیلئے کابینہ منتخب کر دیا گیا جس کے مطابق ایس ڈی ای او الپوری اورنگزیب خلیل کو صدر، صالح محمد ایس ڈی ای او چکیسر کو نائب صدر، بی بی عائیشہ جنرل سیکرٹری، شاہین بی بی  ایس ڈی ای او چکیسرکو جوائینٹ سیکرٹری، عبد الحلیم اے ایس ڈی ای او سرکل الپوری کو فنانس سیکرٹری، اور افتخار احمد ایس ڈی ای او  مارتونگ کو پریس سیکرٹری منتخب کر دیا گیا۔  اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے کہا کہ مینجمنٹ کیڈر تنظیمی آفیسران اپنے کیڈر کے مسائل کیلئے پر عزم اور باہم متفق ہیں اور جائز حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کا حق رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم صوبائی تنظیم کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونگے اور حصول مقصد کیلئے یک سو و یک زبان ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ منزل ان لوگوں کو ملتا ہے جو جدوجہد کرتے ہیں اسلئے ضلعی کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبائی کابینہ کی دست و بازو بن کر اپنے کیڈر کے ملازمین کیلئے جدو جہد کریں اور اسی کوشش میں اگے رہیں۔ ضلعی کابینہ کے نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے