شانگلہ(مانند نیوز) تحریک انصاف شانگلہ کے ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج تحصیل چیئرمین الپوری وقار احمد خان کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے, اجلاس کی صدارت ضلعی صدر لیاقت علی یوسفزئی کریں گے اجلاس میں تحصیل چیئرمین الپوری وقار احمد خان تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدید الرحمٰن خان تحصیل چیئرمین پورن حاجی عبدالمولی خان خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس کاایجنڈہ جیل بھرو تحریک اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور وفکر کیا جائے گا۔تمام ارکان کو بروقت حاظری یقینی بنانے کی درخواست کی جاتی ہے،صوبائی صدر کی خصوصی ہدایات کے مطابق تفصیل صو بے کو ارسال کی جائے گی۔