کوہستان /شانگلہ(مانند نیوز)اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد32تک جاپہنچی۔کئی افراد کی حالت نازک،متعدد زخمی ہو گئے، بس میں 45 مسافر سوار تھے، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق کوہستان شتیال ڈیو چو کیکے قریب شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہو گیا جسکے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگریں، چلاس پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 32 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ بس اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، اندھیرے کے باعث ریسکیو اور امدادی کام میں مشکلات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے