وانا (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمران مخلص وزیر نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے خلاف پریس کانفرس کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہاکہ نیازی صاحب بتائیں کہ وہ کون لوگ ہے کہ اپ کو قتل کرنا چاہتے ہیں،عمران مخلص نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کو بارودوں کے اگ میں دھکیلنا چاہتا ہیں۔انہوں نے نیازی صاحب سے مطالبہ کیا کہ اپ اپنی بیان کی وضاحت کریں کیونکہ اپ کے بیان سے جنوبی وزیرستان کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے عوام کی دل ازاری ہوئی ہے جنگ زدہ قبائل سے معافی مانگے یا وہ دو افراد جو اپ کے قتل کرنے کے لیے ٹاسک دیاگیا ہے انکے ثبوت عوام کے سامنے لائیں ورنہ مذکورہ قبائل اپ کے خلاف سڑکوں پر نکل ائنگے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نیشنل میڈیا پر بیان جاری کیاتھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقہ بدر سے تعلق رکھنے والے 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ عمران خان کو قتل کریں۔