ڈپٹی کمشنر (مانند نیوز)کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان ومال،عزت وآبرو کا تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے تمام افسران، لیویز فورس کمانڈروں اور جوانوں کو خصوصی ٹاسک سونپا گیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں گے اور عوام کو پرامن وخوشگوار ماحول فراہم کرنے سمیت ضلع کو تعمیر وترقی کے راہ پر گامزن کرنے کا پختہ عزم کررکھاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ منشیات فروش، جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ شاہد خان کا کہنا تھا کہ ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کے منشیات کے ناسور کی لعنت سے پاک کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ اسلحے کی نمائش ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ شاہد خان نے معاشرے سے سماجی ومعاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی تاکہ ضلع ملاکنڈ کو منشیات کے ناسور سے چھٹکارہ حاصل کرنے سمیت مثالی پائیدار امن وامان کا قیام ممکن ہوسکے۔ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصرکا خاتمہ کرنا ممکن نہیں اسلئے جرائم پیشہ افراد اور مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف بروقت متعلقہ انتظامیہ کے آفیسران اور لیویز فورس کمانڈر کو بروقت اطلاع کریں تاکہ ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے