پاراچنار(مانند نیوز) پاراچنار میں یوم شہادت بی بی زینب بنت حضرت علی المرتضی کی شہادت اور معروف روحانی پیشوااور صوفی شاعر میاں سید میر شاہ انور کے 224 ویں عرس کے سلسلے میں بجلی گھر امام بارگاہ میں سالانہ مجلس عزا منعقد کی گئی  جس میں کثیر تعداد میں عزاداران و محبان محمد (صلے اللہ و آلہ وسلم) و آل محمد علیہ سلام نے شرکت کی اس موقع پر علماء کرام و زاکرین نے حضرت بی بی ثانی الزہرا ع کی فضیلت، شجاعت اور میدان کربلا کوفہ و شام میں ان کے کردار و قیام بیان کیا علما کرام سید صداقت حسین میاں و دیگر نے کہا کہ میدان کربلا میں شہادت حضرت امام حسین علیہ سلام و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے بعد بی بی زینب سلام اللہ نے پیغام کربلا کو عام کیا اور فوج یزید کے ہاتھوں کوفہ و شام میں قید و بند کی مصیبتوں کو برداشت کیا اس موقع پر مجلس عزا میں اورکزئی کلایہ میں میاں شاہ انور رح کے 200 سالا قدیم مزار کی تعمیر اور زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے