جمردد(نمائندہ مانند )ضلع خیبر کے سول ڈیفنس مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ عبدالقیوم آفریدی تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس ضلع خیبر کے چیف وارڈن عبدالقیوم افریدی، ڈویژنل وارڈن فضل مان شاہ افریدی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں ہمارے بارہ سو سے زائد رضاکار ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں اپنے سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمرود، لنڈیکوتل اور باڑہ میں ہمارے رضا کاروں نے روڈ کھولنے میں،کرونا مہم،انتظامیہ کے ساتھ تعاون،بازار تجاوزات ہٹانے،ناگہانی آفات،روڈ حادثات حتیٰ کہ ہر مشکل وقت میں مقامی انتظامیہ اور لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی بہت مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں۔ چیف وارڈن نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں سول ڈیفنس کے کارکردگی قابل تعریف ہے۔ لیکن اس کے باوجود ضلع خیبر کا سول ڈیفنس صوبائی حکومت نے ہر مراعات اور سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ چیف وارڈن نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس دیگر اضلاع میں ہر قسم سہولیات اور مراعات دیا گیا ہے۔جبکہ ضلع خیبر سول ڈینفس اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ، وزیر ریلیف، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے اپیل کیا ہیں۔ کہ ضلع خیبر سول ڈیفینس کو جلد از جلد وہ مراعات، سہولیات اور فنڈز مہیا کیا جائے۔ جو خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کو دیا گیا ہے۔ کیونکہ ہمارا سول ڈیفنس کے بارہ سو رضاکار پانچ سالوں سے بغیر مراعات اور تنخواہ ضلع خیبر میں خدمات سر انجام دیں رہے ہیں۔