خیبر (مانند نیوز)ضلع خیبر میں الیکشن کمیشن کا دفتر وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں او ووٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سیاسی وسماجی شخصیاتتفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت پورے ضلع خیبر میں الیکشن کمیشن کا کوئی دفتر وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی نمائندہ یہاں موجود ہے۔اس سے پہلے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں الیکشن کمیشن کا ایک مکمل دفتر تھا لیکن پھر بلا وجہ یہاں سے مزکورہ دفتر کو ضلع پشاور منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے اب ضلع خیبر کے ہزاروں لوگوں کو اپنے ووٹ کا اندراج اور اس میں لوکیشن کی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی طرح ووٹروں اور انتخابی امیدواروں کو بھی فارم وصولی اور پھر اس کو جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتاہے کیونکہ پشاور میں جہاں یہ دفتر واقع ہے ضلع خیبر کے دور دراز علاقوں سے اور پھر خاص کر وادی تیراہ سے اس کا فاصلہ بہت زیادہ ہے اور اس کو آنے میں لوگوں کا زیادہ ٹائم اور زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے سے قاصر ہوتے ہیں کیونکہ لوگ اپنے ووٹ کے اندراج اور اس میں تبدیلی کے لئے اتنے دور آنے جانے سے کتراتے ہیں۔ضلع خیبر کے عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر الیکشن کمیشن ضلع خیبر کا دفتر پشاور سے واپس اپنے ضلع خیبرمیں منتقل کر یں تاکہ عوام ووٹ ڈالنے سے قاصر نہ رہے اور وہ باآسانی الیکشن میں حصہ لے سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے