تخت بھائی( مانند نیوز)تخت بھائی کے علاقے کیکرو مقبرہ حمید خان کلے میں پاک فضائیہ رسالپورائیر بیس کا تربیتی جہاز دوران تربیت فنی خرابی کے باعث گرجانے سیجزوی نقصان پہنچاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ کا شکار والے طیارے کے دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ ہیں۔تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ریسکیو کے اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذرائع کاکہنا تھا کہ تخت بھائی کے علاقہ کیکرو مقبرہ حمید خان کلے کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز اپنے معمول کے مطابق تربیتی مشقیں کررہاتھا کہ فنی خرابی کے باعث دوران تربیت گرگیاہے۔ذرائع کے مطابق تربیتی جہاز میں موجود پاک فضائیہ کے دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ ہیں جبکہ تربیتی جہاز کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔تاہم اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کے اہلکار اور ریسکیو کی ٹیمیں بھاری مشینری سمیت موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کا کنٹرول سنبھال کر امدادی کاروائیاں میں مصروف ہیں۔